ٹائٹلعالمی امور

ڈیووس اجلاس: میکرون کا سامراجی سوچ کے خلاف سخت مؤقف

میکرون کا دھمکیوں کی سیاست مسترد، احترام کو طاقت پر ترجیح دینے کا اعلان

فرانسیسی صدر میکرون کا دباؤ کی سیاست پر تنقید، احترام کو طاقت پر فوقیت قرار دے دیا

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ عالمی معاملات میں دھونس اور دھمکیوں کے بجائے باہمی احترام کو فروغ دیا جانا چاہیے اور کسی بھی دباؤ کی پالیسی کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، جبکہ بعض طاقتیں ایک بار پھر سامراجی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد پہلے جیسی ہم آہنگی برقرار نہیں رکھ سکا اور اب یہ ایک کمزور ادارے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو تقسیم کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور کسی غیر منصفانہ نظام کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

صدر میکرون نے واضح کیا کہ فرانس طاقت کے زور پر فیصلے مسلط کرنے کے بجائے عزت و احترام پر مبنی تعلقات کا حامی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button