ٹائٹلکھیل

پی ایس ایل 11 میں بڑا فیصلہ: ڈرافٹ سسٹم ختم، آکشن متعارف

پی ایس ایل 11: مینٹور اور رائٹ ٹو میچ قوانین ختم، آکشن سے کھلاڑی منتخب ہوں گے

پاکستان سپر لیگ میں بڑا انتظامی رد و بدل، ڈرافٹ سسٹم ختم، آکشن متعارف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتظامی نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے آکشن کا طریقہ اپنایا جائے گا، جس کا مقصد ٹیموں میں توازن اور کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق آکشن سسٹم کے نفاذ سے فرنچائزز کو مضبوط اور متوازن اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ کرکٹرز کو اپنی مارکیٹ ویلیو کے مطابق بہتر معاوضہ حاصل کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ نئے سیزن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

آکشن کے آغاز سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم شرط یہ ہوگی کہ ہر کیٹیگری سے صرف ایک ہی کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔ لیگ میں شامل ہونے والی دونوں نئی ٹیموں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے آکشن سے پہلے چار، چار کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو براہِ راست سائن کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، تاہم ڈائریکٹ سائننگ کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ متعلقہ غیر ملکی کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ اس سیزن میں چند میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے شائقینِ کرکٹ کو مزید ایک بڑے وینیو پر میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button