ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

سعودی عرب، قطر اور عمان کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت

ایران امریکا کشیدگی: خلیجی ممالک کی واشنگٹن میں پس پردہ لابنگ 3. ایران پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ، سعودی قیادت میں خلیجی ممالک متحرک

سعودی عرب، قطر اور عمان کا امریکا پر زور، ایران پر حملے سے گریز کا مطالبہ

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قطر اور عمان نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نے پسِ پردہ واشنگٹن میں سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ امریکا کو حملے سے روکا جا سکے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں عالمی تیل منڈی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے اثرات امریکی معیشت تک بھی پہنچیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر یہ عرب ممالک ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر خاموش دکھائی دیتے ہیں، تاہم اندرونی طور پر وہ فعال لابنگ کر رہے ہیں تاکہ خطے میں جنگی صورتحال پیدا نہ ہو۔

اخبار کے مطابق خلیجی ممالک کا مؤقف ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی فوجی اقدام سے عالمی آئل مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ آئے گا، جو نہ صرف توانائی کے شعبے بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تہران کے ساتھ کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی امریکا کو ایران کے خلاف حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button