ٹائٹلکھیل

بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما نے میچ کے دوران کسے اور کیوں گالی دی؟ ، ویڈیو وائرل

بھارتی ویمن کرکٹ کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما کی ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا ہائی اسکورنگ میچ میں ویشنوی شرما کی کارکردگی اور وائرل لمحہ

بھارتی ویمن کرکٹر ویشنوی شرما کا دلچسپ لمحہ، میچ کے دوران کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی اسپن بولر ویشنوی شرما ایک بین الاقوامی میچ کے دوران ایک غیر متوقع اور دلچسپ لمحے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، جب ان کا ایک بے ساختہ ردِعمل کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

سری لنکا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے مقابلے میں ویشنوی شرما نے جہاں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، وہیں ایک لمحاتی جوش میں ادا کیا گیا ایک نامناسب لفظ بھی براہِ راست نشریات کا حصہ بن گیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ سری لنکن اننگز کے 15ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب ایک ممکنہ رن آؤٹ کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ ویشنوی نے تیزی سے گیند وکٹ کیپر کی جانب اچھالی، تاہم بلے باز بروقت کریز میں پہنچ گئی۔ اسی لمحے ویشنوی کا ردِعمل کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہ سکا۔

جیسے ہی نوجوان اسپنر کو احساس ہوا کہ ان کا یہ ردِعمل بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے، انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور ہلکی سی شرمندہ مسکراہٹ کے ساتھ صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین بھی مسکرا اٹھے۔

اس دلچسپ واقعے کے باوجود ویشنوی شرما کی کارکردگی میچ میں نمایاں رہی۔ ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں، جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز اسکور کیے، ویشنوی نے نہایت مؤثر بولنگ کرتے ہوئے صرف 6 رنز فی اوور دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی اس عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی ویمن ٹیم نے میچ 30 رنز سے جیت لیا اور سیریز میں 4-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی ویشنوی شرما اپنی جارحانہ، پُراعتماد اور بے خوف بولنگ کے باعث شائقین اور ماہرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

https://x.com/ImMD45/status/2005566089686913122?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2005566089686913122%7Ctwgr%5E8242c73f2c9b2e30a101be2235105ea978eeeb0f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1542039

Related Articles

جواب دیں

Back to top button