حیرت انگیز

کرکٹر کے بیٹے کی جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ

جنس تبدیلی کے بعد انایا بنگر کی سالگرہ، مثبت پیغام نے توجہ حاصل کر لی سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کی نئی شناخت، پہلی سالگرہ یادگار بن گئی

سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کی بیٹی انایا بنگر نے جنس تبدیلی کے بعد پہلی سالگرہ منالی

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا بنگر نے اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کے آغاز کے بعد پہلی سالگرہ خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی۔ انایا، جو اس سے قبل آریان بانگر کے نام سے جانی جاتی تھیں، اور بیٹا تھا،  نے گزشتہ برس جنس کی تبدیلی کے عمل کے بعد اپنی نئی شناخت اختیار کی تھی۔

23 سالہ انایا بنگر نے نومبر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی نئی شناخت اور نام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ سالگرہ ان کے لیے ذاتی کامیابی، خود اعتمادی اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ سالگرہ کی تقریب سادگی مگر خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں اہلِ خانہ اور دوستوں نے انایا کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

اس موقع پر انایا بنگر نے کیک کاٹنے کی ایک ویڈیو اور تقریب کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں انایا کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوش اور مطمئن دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں ان کے والد سنجے بانگر بھی موجود تھے، جنہوں نے بیٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حمایت کا اظہار کیا۔ سنجے بانگر نے خود بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس موقع کو یادگار قرار دیا۔

سنجے بانگر بھارتی کرکٹ کے معروف نام ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور سمیت مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ زمبابوے کے دورے کے دوران بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہے جبکہ آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کے لیے ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انایا بنگر کی یہ سالگرہ نہ صرف ذاتی خوشی کا موقع تھی بلکہ خود کو قبول کرنے، حوصلے اور خاندانی حمایت کی ایک مثبت مثال بھی بن کر سامنے آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anaya Bangar (@anayabangar)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button