پاکستانٹائٹلسیاست

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا

خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔

یہ کیس مئی 2021 میں سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں دیے گئے قیمتی بلغاری جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت پر خریداری سے متعلق ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا جیولری سیٹ محض 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔

فیصلہ خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج (ہفتے کو) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران سنایا، جہاں عمران خان اس وقت قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button