Technology

پاکستانی یوٹیوب مواد کے مجموعی واچ ٹائم میں 60 فیصد بیرون ملک ناظرین کا حصہ

ویڈیوز کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پاکستانی تخلیقی سرگرمیوں کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں تخلیق کاروں، فنکاروں اور کہانی سنانے والوں کا ایک متحرک نظام ملک کو ڈیجیٹل مواد کی طاقت میں تبدیل کر رہا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ جیسے ہی ہم 2026ءمیں داخل ہو رہے ہیں، پاکستانی تخلیقی صلاحیتیں صرف ملک کے اندر ہی نہیں پروان چڑھ رہیں بلکہ دنیا بھر کے دلوں اور اسکرینوں کو مسحور کن بنا رہی ہیں۔

اس حوالے سے اعداد و شمار عزم اور کامیابی کی عکاسی کرتےہیں۔

سنہ 2025ء میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلوں نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا ہے، جبکہ13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔

ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے دس لاکھ سبسکرائبرز کا قابلِ قدر ہدف بھی عبور کیا جو عالمی سطح پر پاکستانی مواد کے معیار، صداقت اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے، جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں