پاکستانٹائٹل

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے اتوار کو شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

فائر پاور ڈیمونسٹریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی متحرک فضائی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے بحریہ کی جنگی صلاحیت اور لڑائی میں ممکنہ قابلیت کا اعادہ ہوا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے ایف ایم-90 (این) ای آر (ER) کا فائرنگ کے موقع پر مشاہدہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button