ٹائٹلعالمی امور

بھارت میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، پیٹرول پمپس پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

پیٹرول اور گیس کی قلت کے باعث شہری پریشان، لمبی قطاریں اور قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا

بھارت میں ایندھن کے بڑھتے ہوئے بحران نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے متعدد پیٹرول پمپس پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی شدید کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف شہروں میں پیٹرول حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جس سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس پر غیر معمولی رش ہے اور ایندھن کی دستیابی غیر یقینی ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق گیس کی قلت نے خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں کئی افراد دوبارہ لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ مارکیٹ میں دستیاب گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں افراد کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے گھریلو نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ادھر بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر جان میئر شائمر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی بھارت کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال بھارت کے لیے معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button