
سیاست
جو لوگ مسلمانوں میں تقسیم کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے دشمن ہیں
سرحد پار سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور اہل تشیع کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
وفاقی حکومت کی قومی پیغام امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہل تشیع علماء کرام سے ملاقات کو تخریبی سوچ کے حامل عناصر منفی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں،
سرحد پار سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور اہل تشیع کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے مزید کہا کہ پاک فوج بھی اپنی ہے اور اہل تشیع بھی پاکستانی ہیں۔
جو لوگ مسلمانوں میں تقسیم کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
افسوس کہ پاکستان مخالف ملکوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں کچھ مفاد پرست قوم کو تقسیم کرنے کی اس سازش میں حصہ دار ہیں۔ ریاست کو ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔






