
ٹائٹلعالمی امور
امریکا کا خلیج ہرمز کے قریب ایران کے میزائل ٹھکانوں پر ’بنکر بسٹر‘ بموں سے حملہ
ایران کے خلاف یہ کارروائی میں تقریباً 5000 پاؤنڈ ( 2,268 کلوگرام) وزنی اور گہرائی تک تباہی پھیلانے والے بم استعمال کیے گئے
امریکی فوج نے خلیج ہرمز کے قریب ایرانی میزائل تنصیبات پر طاقتور ’بنکر بسٹر‘ بموں سے حملہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف یہ کارروائی میں تقریباً 5000 پاؤنڈ ( 2,268 کلوگرام) وزنی اور گہرائی تک تباہی پھیلانے والے بم استعمال کیے گئے جن کا ہدف ساحلی علاقوں میں قائم مضبوط ایرانی میزائل اڈے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ بن رہے تھے، اسی لیے کارروائی کی گئی، یہ حملہ خلیج ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پہلی بڑی فوجی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔







