ٹائٹلعالمی امور

برطانیہ کا مؤقف: تنازع کا خاتمہ ہی عالمی توانائی کی اہم گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا مؤثر حل ہے

آبنائے ہُرمُز کی بحالی کے لیے اتحادیوں سے رابطے جاری، برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ

برطانیہ کے وزیر توانائی Ed Miliband نے کہا ہے کہ عالمی توانائی کی اہم گزرگاہ Strait of Hormuz کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں جاری ہیں۔

لندن میں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہُرمُز کا کھلنا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے کیونکہ اس راستے سے عالمی سطح پر تیل اور توانائی کی بڑی مقدار کی ترسیل ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کشیدگی کا خاتمہ ہی اس اہم سمندری راستے کو مستقل طور پر بحال کرنے کا سب سے مؤثر اور قابلِ اعتماد طریقہ ہے۔

برطانوی وزیر توانائی کے مطابق اس معاملے پر برطانیہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اور اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایڈ ملی بینڈ نے خبردار کیا کہ جاری جنگ یا تنازع اگر طویل عرصے تک یعنی ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہا تو اس کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر پڑ سکتے ہیں، جو کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

جواب دیں

Back to top button