ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

مسلم ممالک امریکا اور صہیونی اتحاد کے خلاف متحد ہوں: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان

جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں سلامتی یقینی بنانے میں ناکام رہا، ابراہم لنکن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

Islamic Republic of Iran Armed Forces کے ترجمان جنرل Abolfazl Shekarchi نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالم اسلام کے مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ مسلم دنیا کو امریکا اور صہیونی قیادت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو امریکا کی طاقت پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں یا مسلم ممالک کے دفاع اور سلامتی کو مؤثر انداز میں یقینی بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز USS Abraham Lincoln (CVN‑72) کو عملی طور پر غیر مؤثر بنا دیا ہے۔

جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ اس جہاز کو ایک بڑی اور تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایران کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

جواب دیں

Back to top button