ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

جزیرہ خارگ سے تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں: ایرانی حکام

امریکا کے حملے کے دعووں کے بعد ایران کی وضاحت، کہا تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں واقع جزیرہ خارگ سے تیل اور ایندھن کی برآمدات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جزیرے پر موجود کچھ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہاں موجود اہم تیل کی تنصیبات کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جزیرہ خارگ خلیج فارس میں ایران کے ساحل کے قریب واقع ایک اہم جزیرہ ہے جس کی لمبائی تقریباً پانچ میل بتائی جاتی ہے۔ یہ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہیں، اسی لیے خارگ جزیرہ ایران کے تیل کے بنیادی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button