
ٹائٹلعالمی امور
شمالی کوریا کا طاقت کا مظاہرہ، جاپان کے سمندر کی جانب 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے
جنوبی کوریا کے مطابق میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر تک پرواز کی، تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا
شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربات کرتے ہوئے جاپان کے سمندر کی سمت تقریباً 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے جاپان کے سمندر کی جانب متعدد نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
جنوبی کوریا کی فوجی رپورٹ کے مطابق داغے گئے میزائل تقریباً 350 کلومیٹر تک پرواز کرتے ہوئے سمندر میں گرے۔
یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج خطے میں اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی تھیں۔ ماہرین کے مطابق شمالی کوریا اکثر ایسی فوجی سرگرمیوں کے دوران میزائل تجربات کر کے ردِعمل کا اظہار کرتا ہے۔







