ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران کے میزائل حملے: سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارے تباہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ایران نے بغداد، بحرین اور امریکی بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ میزائل حملوں میں سعودی عرب میں قائم پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے متعدد ری فیولنگ طیارے زمین پر ہی نشانہ بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کو مکمل طور پر تباہی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم انہیں نقصان پہنچا ہے اور اس وقت ان کی مرمت کا عمل جاری ہے۔ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکی فضائیہ کے متاثرہ یا تباہ ہونے والے ری فیولنگ طیاروں کی مجموعی تعداد کم از کم سات تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں موجود ہیلی پیڈ کو بھی میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک خودکش ڈرون کے ذریعے سفارت خانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی ہدف بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق خطے میں امریکی فوج کے تین مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے عراق میں ایک ری فیولنگ طیارے کے گرنے اور اس میں سوار چھ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔

ایرانی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائل حملوں کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی جانب سے بحرین میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button