ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش

ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے مرکزی ایئرپورٹ پر متعدد میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران یکے بعد دیگرے متعدد میزائل داغے گئے۔ سوشل میڈیا اور ایرانی ذرائع ابلاغ پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل ایئرپورٹ کے قریب گرتے ہیں جس کے بعد دھماکوں اور آگ کے شعلوں کے مناظر سامنے آتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام زیادہ تر میزائلوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور صرف چند میزائل ہی فضا میں تباہ کیے گئے۔ حملے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجنے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم اس واقعے کے حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button