ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن میدان چھوڑ کر پیچھے ہٹ گیا

محمد باقر قالیباف کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی بحری بیڑا دفاع میں ناکام رہا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے جاری کشیدگی کے دوران میدان جنگ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تہران میں گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے ابتدائی مرحلے کے بعد امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن نے علاقے سے فاصلہ اختیار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ جس امریکی بحری بیڑے کو خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا، وہ خود اپنے دفاع میں بھی مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی ممالک کو اپنی سلامتی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اب جنگ کے ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق اس تنازع کے دوران ایران میں اب تک 1332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button