پاکستانٹائٹل

امام خامنہ ای شہید نے وقت کے یزیدوں کے ہاتھ پر بیعت نہ کرکے کربلا کی یاد تازہ کی: مجلس وحدت المسلمین

ریفرنس میں علامہ ملک مظہر، مولانا عاصم مخدوم، مولانا حسن ہمدانی، حافظ نعمان حامد، حافظ عبد الوحید روپڑی، قاری خالد محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی یاد میں ہونیوالے تعزیتی ریفرنس میں جید علماء کرام نے کہا ہے کہ امام خامنہ ای شہید نے وقت کے یزیدوں کے ہاتھ پر بیعت نہ کرکے کربلا کی یاد تازہ کی۔

آج بعض مسلم ریاستوں کا کردار اسلامی تاریخ میں کوفیوں جیسا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ہونیوالے تعزیتی ریفرنس کی صدارت مولانا علی اکبر کاظمی نے کی،

جبکہ تمام مسالک کی نمائندہ شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ امت مسلمہ بیدار ہوکر اسلامی دنیا کیخلاف سازشوں کا ادراک کریں۔ وطن عزیز حالت جنگ میں ہے, ہر پاکستانی پُرامن رہے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

ریفرنس میں علامہ ملک مظہر، مولانا عاصم مخدوم، مولانا حسن ہمدانی، حافظ نعمان حامد، حافظ عبد الوحید روپڑی، قاری خالد محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

جواب دیں

Back to top button