
پاکستان
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، لاہور میں بھی ملت جعفریہ کا امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج
مظاہرین امریکہ کے خلاف اورآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے ساتھ ایرانی قوم کی ثابت قدمی کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف لاہور میں بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد و خواتین نے امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو قونصلیٹ کی طرف بڑھنے سے روک دیا اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا تاہم مظاہرین کی بہت بڑی تعداد پریس کلب کے باہر دھرنے کی نیت سے بیٹھ گئی ہے۔
مظاہرین امریکہ کے خلاف اورآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے ساتھ ایرانی قوم کی ثابت قدمی کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں۔
پولیس کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے درجنوں عورتوں، مردوں اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں طبی امداد دی گئی۔






