
وفاق المدارس الرضویہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 96 فیصد رہی
سالانہ امتحانات میں 326,561 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، ملک بھر میں 1575 امتحانی مراکز قائم کیے گئے، پوزیشن ہولڈرز کی فہرست بھی جاری
وفاق المدارس الرضویہ پاکستان نے اپنے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئر مین امتحانی بورڈ ڈاکٹر محمد کریم خان کے مطابق، سالانہ امتحانات میں 326,561 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 313,498 کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں کامیابی کی مجموعی شرح 96 فیصد رہی۔
سالانہ امتحانات میں ملک بھر کے تقریباً 4,500 ملحقہ مدارس کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور ان کے لیے 1,575 امتحانی مراکز پاکستان اور بیرون ملک قائم کیے گئے تھے۔
پوزیشن ہولڈرز کی تفصیل
طلباء:
-
شھادۃ العالمیہ: رفیق احمد
-
شھادۃ العالمیہ خصوصی: آصف رفیق
-
عالیہ: محمد ساجد
-
خاصہ: حافظ محمد تقی
-
عامہ: علی احمد
-
متوسطہ: زین علی
طالبات:
-
شھادۃ العالمیہ: واصفہ یونس
-
شھادۃ العالمیہ خصوصی: غزالہ امین
-
عالیہ: سحرش امین، نور فاطمہ
-
خاصہ: ایمن فیاض
-
عامہ: ام حبیبہ
-
متوسطہ: بتول بی بی
وفاق المدارس الرضویہ پاکستان دینی تعلیم میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور یہ اولین دینی وفاق ہے جس نے سات علوم یعنی تفسیر، حدیث، سیرت، فقہ، لغت، تصوف اور اقتصاد اسلامی میں تخصصی امتحانات کا انعقاد کیا۔ آئندہ تعلیمی سال میں مزید تین تخصصات یعنی ختم نبوت، عقیدہ اور کلامیات کے امتحانات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
یہ نتائج طلبہ و طالبات کی محنت اور مدارس کی معیاری تدریسی معیار کی عکاسی کرتے ہیں، اور پاکستان میں دینی تعلیم کی مضبوط بنیادوں کا ثبوت ہیں۔






