ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران کے سپریم لیڈر کا امریکا کو سخت پیغام: طاقتور فوج بھی ناقابلِ تلافی نقصان سے محفوظ نہیں

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز بھیجے جانے کے دعوؤں کے باوجود ایسے ہتھیار موجود ہیں جو بحری طاقت کو سمندر کی تہہ تک پہنچا سکتے ہیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی عسکری طاقت سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر اپنی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج قرار دیتے ہیں، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ بڑی سے بڑی فوج بھی ایسی ضرب کھا سکتی ہے جس کے بعد اس کا دوبارہ سنبھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے ایران کی سمت جنگی جہاز بھیجنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق بلاشبہ بحری جنگی جہاز ایک سنجیدہ عسکری اقدام تصور کیا جاتا ہے، لیکن ایسے دفاعی و حملہ آور ہتھیار بھی موجود ہیں جو کسی بھی جنگی بیڑے کو سمندر کی گہرائیوں میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ امریکا نے اپنا جدید بحری جنگی جہاز USS Gerald R. Ford مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ کیا ہے، جسے امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھے جا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بیاناتی جنگ میں مزید شدت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button