ٹائٹلعالمی امورمشرقِ وسطیٰ

چابہار سے دستبرداری کے بعد بھارت کا بڑا اقدام، ایرانی آئل ٹینکرز ضبط

بحیرۂ عرب میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے اسمگلنگ کے الزام میں ایران سے منسلک تین تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیے، کارروائی ممبئی سے 100 سمندری میل دور کی گئی۔

چابہار بندرگاہ سے پیچھے ہٹنے کے بعد بھارت کا نیا اقدام، ایرانی آئل ٹینکرز ضبط

چابہار بندرگاہ منصوبے سے خاموشی کے ساتھ دستبرداری کے بعد بھارت نے ایران سے منسلک تیل بردار بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحیرۂ عرب میں تین آئل ٹینکرز ضبط کر لیے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے اسمگلنگ کے شبہے میں یہ کارروائی کی۔ ضبط کیے گئے تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی کے ساحل سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرۂ عرب میں روکا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیر حراست آنے والے بحری جہازوں کے نام ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ہیں، جن کا تعلق ایران سے جوڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا مؤقف ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد ہونے سے قبل بھارت ایران کو طے شدہ تقریباً 120 ملین ڈالر کی ادائیگی کر چکا تھا۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار بندرگاہ سے واپسی کے فوراً بعد ایرانی تیل بردار جہازوں کی ضبطی کو تہران کے ساتھ اعتماد شکنی اور سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button