ٹائٹلسیاست

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان: بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا گیا

لاہور میں 25 سال بعد منائی جانے والی بسنت بہار، جشن کل صبح 5 بجے تک جاری رہے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اعلان: بسنت کی تقریبات کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

لاہور میں جاری بسنت بہار کی تقریبات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم اعلان کرتے ہوئے جشن کا وقت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مطابق بسنت کی سرگرمیاں اب کل صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت کی تقریبات میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ فیصلہ لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اعزاز ہے، جنہوں نے بسنت کو مثالی نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ منایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے عوام نے حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشن کو محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے فاصلہ رکھیں، چھتوں کو محفوظ بنائیں اور انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آئیں، اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشیوں، تحفظ اور یادگار لمحات میں بدل دیں۔ ان کے مطابق 25 سال بعد بسنت کی واپسی پر جوش، اتحاد اور خوشی کا منظر دیکھنے کو ملا ہے، جبکہ پنجاب بھر اور ملک کے مختلف حصوں میں بھی بسنت کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 25 سال کے طویل وقفے کے بعد تین روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے، جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button