پاکستانٹائٹل

اسلام آباد مسجد خودکش حملہ: بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت کا انکشاف

حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور متعدد بار افغانستان جا چکا تھا، حملے میں 31 افراد شہید ہوئے

اسلام آباد مسجد خودکش حملہ: بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت لینے کا انکشاف

اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ متعدد مرتبہ افغانستان کا سفر بھی کر چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہ طالبان حکومت کی مبینہ سرپرستی میں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حکومتی موقف کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے افغانستان اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ کارفرما ہے۔

حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پوری قوم ایسی بزدلانہ اور مذموم کارروائیوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 31 نمازی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں اس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا گیا، جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button