ٹائٹلٹیکنالوجیمشرقِ وسطیٰ

ایران کا خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اضافہ

خرمشہر فور میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے اور 1500 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مذاکرات میں میزائل پروگرام بھی زیرِ بحث

ایران کا جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، 2 ہزار کلومیٹر تک مار کی صلاحیت

ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں شامل خرمشہر فور (Khorramshahr-4) کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل تقریباً دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ یہ پندرہ سو کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ادھر امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمان میں ہونے والے ایران اور امریکا کے مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کا بنیادی مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

جواب دیں

Back to top button