کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ کی بی سی سی آئی پر شدید تنقید

پریانکا چترویدی نے پاکستان کے فیصلے کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے دھچکا قرار دیتے ہوئے حکومتی فیصلہ سازی پر سوالات اٹھا دیے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ کی بی سی سی آئی پر کڑی تنقید

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔ بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے اس فیصلے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

پریانکا چترویدی نے کہا کہ اس معاملے میں بھارتی حکام کی فیصلہ سازی کمزور ثابت ہوئی ہے اور یہ صورتحال بھارت کے وزیر کھیل اور بی سی سی آئی کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ دراصل بھارتی کرکٹ انتظامیہ کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میں سب سے طاقتور اور مالی طور پر مضبوط ادارہ ہونے کے باوجود آج بھارت کو بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت وہ مؤقف بروقت اختیار کرنے میں ناکام رہا جو اس وقت ضروری تھا، اور اسی کمزوری کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

جواب دیں

Back to top button