پاکستانٹائٹل

بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، 108 دہشت گرد ہلاک، 10 بہادر جوان شہید

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے گئے، 10 بہادر جوان شہید، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف

بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 108 دہشت گرد ہلاک کر دیے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 108 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے رات گئے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔ تاہم فورسز کی کارروائی کے باعث تمام حملے ناکام رہے اور دہشت گردوں کا تعاقب مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے عوام کو محفوظ بنایا۔

محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے 10 جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

جواب دیں

Back to top button