ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا رابطہ، ایران امریکا کشیدگی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ایران اور امریکا کے درمیان مسائل کے حل کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے فوجی تناؤ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی امور پر بات چیت کی گئی۔

انقرہ میں ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ، ایران اور امریکا کے درمیان موجود اختلافات کے حل کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح مذاکرات کے سلسلے میں استنبول پہنچ چکے ہیں، جہاں اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی عمل کی کامیابی کا دارومدار خطے میں دھمکی آمیز بیانات اور جارحانہ اقدامات کے خاتمے پر ہے۔

جواب دیں

Back to top button