
ایران کے قریب امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی، مگر فوجی کارروائی آخری آپشن ہوگی: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب ایک بحری بیڑا روانہ ضرور کیا ہے، تاہم اس کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا اور امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی نوبت نہیں آئے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق واشنگٹن ایران کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات پر اتحادی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ کینیڈا کے لیے یہ خطرہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط میں احتیاط برتیں اور طویل المدتی اثرات کو مدنظر رکھیں۔







