ٹائٹلکاروبار

دبئی میں نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا افتتاح، دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ بنانے کا اعلان

دبئی حکومت کے مطابق نیا گولڈ ڈسٹرکٹ عالمی سیاحتی مرکز بنے گا، جہاں ایک ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے مواقع ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گے۔

دبئی میں نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جسے مستقبل میں ایک منفرد عالمی سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں دنیا کی پہلی باقاعدہ گولڈ اسٹریٹ جلد قائم کی جائے گی، جہاں سونے سے جڑی تجارت اور سیاحت کو یکجا کیا جائے گا۔

سرکاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے مختلف مراحل اور ڈیزائن وقتاً فوقتاً عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ نئے گولڈ ڈسٹرکٹ میں ایک ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے لیے جدید سہولیات کے ساتھ ایک جامع مرکز تعمیر کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے تمام شعبے ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گے، جبکہ سونے اور زیورات کی مکمل ویلیو چین کو یکجا کیا جائے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق سونا دبئی کی شناخت، تجارتی تاریخ اور عالمی شہرت کا اہم حصہ ہے، اور نیا گولڈ ڈسٹرکٹ اسی ورثے کو جدید انداز میں اجاگر کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button