
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا ہے تو یہ تشویش ناک بات ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ اہل خانہ کو بانی پی ٹی آئی کی صحت میں کسی بھی پیشرفت کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی بانی کو جیل سے باہر لے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن جب اہل خانہ نے اس بارے میں پوچھا تو بانی نے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ جعلی خبریں ہیں جو پھیلائی جاتی رہتی ہیں۔
علیمہ خان کی اس بیان سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں اور عوامی حلقے بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔







