ٹائٹلسیاستعالمی امور

امریکہ مردہ باد کہنے کا بدلہ لینے کیلئے ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنا ہوگا: امریکی سینیٹر

ایرانی سپریم لیڈر سے نجات حاصل ہونے کے بعد امریکا زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کی جانب سے مسلسل امریکا مخالف نعرے لگائے جاتے رہے ہیں۔

امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز کا بیان، ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی بات

امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اس قابل بنایا جانا چاہیے کہ وہ موجودہ قیادت کا مقابلہ کر سکیں، جس کے لیے انہیں اسلحہ فراہم کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے نجات حاصل ہونے کے بعد امریکا زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کی جانب سے مسلسل امریکا مخالف نعرے، امریکہ مردہ باد لگائے جاتے رہے ہیں۔

یہ بیان سینیٹر ٹیڈ کروز کی جانب سے ایکس پر موجود تہران بیورو نامی اکاؤنٹ کی پوسٹ کے ردعمل میں سامنے آیا، جس میں ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور متاثرین کے لیے عالمی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ٹیڈ کروز کا شمار ایران کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والے امریکی سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران ایرانی حکومت پر امریکی صدر کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button