ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی مشقیں، امریکی جہازوں کو حملے کی وارننگ

انقلابی گارڈز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت کی جانب سے بیانات اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، تاہم جنگ یا امن کا فیصلہ الفاظ نہیں بلکہ عملی میدان میں ہوگا۔

آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی مشقوں کا اعلان، امریکی جہازوں کو خبردار کر دیا گیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی غیر مجاز داخلے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انقلابی گارڈز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت کی جانب سے بیانات اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، تاہم جنگ یا امن کا فیصلہ الفاظ نہیں بلکہ عملی میدان میں ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے ایک نوٹم (NOTAM) جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 29 جنوری تک آبنائے ہرمز کے مخصوص علاقوں میں 25 ہزار فٹ سے کم بلندی پر فضائی پروازوں سے گریز کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button