ٹائٹلعالمی امور

ٹرمپ کا ایران کی طرف امریکی بحری بیڑا پہنچنے کا اعلان، مذاکرات پر زور

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس معلومات سے پتا چلتا ہے کہ تہران کی قیادت موجودہ نازک صورتحال میں مذاکرات میں دلچسپی رکھتی ہے۔

ایران امریکا کشیدگی: ٹرمپ کا بحری بیڑے کی روانگی کا اعلان، مذاکرات پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب ایک بڑا بحری بیڑہ روانہ کر دیا ہے، اور اب تہران کو چاہیے کہ وہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی طرف بڑھے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس معلومات سے پتا چلتا ہے کہ تہران کی قیادت موجودہ نازک صورتحال میں مذاکرات میں دلچسپی رکھتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب روانہ کیا جانے والا یہ بحری بیڑہ حجم اور طاقت کے لحاظ سے اس فوجی قوت سے بھی بڑا ہے جو امریکا نے وینزویلا میں استعمال کی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی حملہ آور فورس، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن شامل ہے، کو مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ آمد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ایران کے مؤقف یا استقامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران آج بھی اپنی قوم اور خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

جواب دیں

Back to top button