جرم و سزا

بھارتی فلم اداکار ندیم خان گرفتار، گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شادی کے وعدے کے باوجود ندیم خان نے گزشتہ تقریباً 10 سال کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا۔

بھارتی فلم کے اداکار ندیم خان گرفتار، گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم "دھریندر” کے اداکار ندیم خان کو پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

41 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور کئی سالوں سے ندیم خان کے گھر میں بھی بطور ملازمہ کام کر رہی تھیں۔ خاتون نے کہا کہ ان کے اور اداکار کے درمیان قریبی تعلقات پیدا ہوئے اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شادی کے وعدے کے باوجود ندیم خان نے گزشتہ تقریباً 10 سال کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب اداکار نے شادی سے انکار کیا، تو انہوں نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button