
اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ: شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں، 10.5 فیصد پر برقرار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق پالیسی ریٹ میں فی الحال کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 10 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مہنگائی اور معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 7.4 فیصد پر برقرار ہے، جو پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر رکھنے کا ایک اہم سبب بنی۔
ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کے اس فیصلے کا مقصد معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور مارکیٹ میں اعتماد کو فروغ دینا ہے۔



