
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، یہ لوگ میری اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنا مکمل طور پر غیر ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر انہیں نااہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم صوبے کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما کو اپنی حمایت دی ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا اعتماد ان کے ساتھ ہے اور وہ جو بھی قدم اٹھائیں گے، وہ مکمل ثبوت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج کے حوالے سے اختیارات محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو تفویض کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تیراہ کے علاقے میں مقامی لوگوں کے ساتھ جرگہ کرنے کے لیے خود وہاں جائیں گے، تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔



