ٹائٹلکھیل

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ

سیکیورٹی تنازع ختم، بی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ مان لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت، بی سی بی نے آئی سی سی کا فیصلہ مان لیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صورتحال اور ممکنہ آپشنز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا یہ موقف مسترد کر دیا تھا کہ ٹیم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں میچز نہیں کھیل سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button