ٹائٹلعالمی امور

ٹرمپ کا افغانستان سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، برطانوی وزیراعظم

افغانستان میں نیٹو کے کردار پر ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم کا سخت ردعمل، معافی کا مطالبہ

افغانستان میں نیٹو کے کردار پر ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم برہم، معافی کا مطالبہ

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے افغانستان میں نیٹو افواج، خصوصاً برطانوی فوج کے کردار سے متعلق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایسے بیان پر معذرت ضروری ہے۔

سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود کبھی اس نوعیت کا بیان دیتے تو بلا تردد معافی مانگتے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دیتے ہوئے افغانستان میں ہونے والی جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ ردعمل اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی جنگ میں نیٹو افواج فرنٹ لائن سے دور رہیں، جسے برطانیہ میں شدید ناپسند کیا جا رہا ہے۔

برطانوی حکومت کے ایک سینئر وزیر نے ٹرمپ کے بیان کو "مضحکہ خیز” قرار دیا، جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈینوک نے بھی اسے "بے بنیاد اور فضول گفتگو” کہا۔

ادھر امریکا میں مقیم برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

شہزادہ ہیری نے بتایا کہ انہوں نے خود افغانستان میں فوجی خدمات انجام دیں، وہاں دوست بنائے اور کئی دوستوں کو کھویا۔ ان کے مطابق اس جنگ کے نتیجے میں بے شمار خاندان اجڑ گئے، والدین نے اپنے بچوں کو دفن کیا اور کئی بچے والدین کی شفقت سے محروم ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button