ٹائٹلٹیکنالوجی

بلوچستان کے نوجوان نے قدرتی فائبر کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

فرینکفرٹ نمائش میں بلوچستان کے طالبعلم کی اختراع کو عالمی پذیرائی 4. کیلے کے درخت سے فائبر تیار کرنے پر محمد سرفراز کو بین الاقوامی ایوارڈ

بلوچستان کے طالبعلم نے کیلے کے درخت سے فائبر تیار کر کے عالمی اعزاز حاصل کر لیا

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے درخت سے قدرتی فائبر تیار کر کے ایک اہم عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے، جس سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہوا ہے۔

یہ اعزاز ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو (Discover Natural Fiber Initiative) کے تحت منعقدہ مقابلے میں دیا گیا، جس کا اعلان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش کے دوران کیا گیا۔

اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، نجی کمپنیوں اور تعلیمی تنظیموں نے اپنی اختراعات پیش کیں، جن میں محمد سرفراز کی تحقیق کو نمایاں مقام حاصل ہوا۔

محمد سرفراز نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی رہنمائی اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button