ٹائٹلٹیکنالوجیمشرقِ وسطیٰ

پاسدارانِ انقلاب کا اعلان: ایران میں انٹرنیٹ بحالی کا آغاز

نیٹ بلاکس کی رپورٹ: ایران میں انٹرنیٹ رسائی معمول کے 2 فیصد پر برقرار 5. ایران میں انٹرنیٹ بحالی کا دعویٰ، مکمل کنیکٹیوٹی تاحال بحال نہ ہو سکی

ایران میں انٹرنیٹ سروسز کی جزوی بحالی، کنیکٹیوٹی اب بھی انتہائی محدود

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آج سے انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ اطلاع پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے ذریعے جاری کی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کی بحالی کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر نیٹ ورک کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے بھی ایران میں انٹرنیٹ ٹریفک میں معمولی بہتری کی نشاندہی کی ہے۔

نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سے ایران میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں ہلکا سا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 200 گھنٹوں سے زائد طویل تعطل کے بعد دیکھا گیا ہے۔ تاہم ادارے کے مطابق یہ بہتری انتہائی محدود نوعیت کی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی انٹرنیٹ رسائی اب بھی معمول کے مقابلے میں صرف تقریباً 2 فیصد تک محدود ہے، جبکہ مکمل اور مؤثر انٹرنیٹ بحالی کے کوئی واضح آثار تاحال سامنے نہیں آئے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button