ٹائٹلعالمی امور

امریکا کی روسی تیل بردار جہاز کو روکنے کی کوشش، روس نے آبدوز تعینات کر دی

امریکی دباؤ میں اضافہ، روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش بیلا 1 تنازع: امریکا کی مداخلت، روس کا سخت ردعمل

وینزویلا کے قریب روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی امریکی کوشش، روس کی جانب سے سکیورٹی اقدامات

امریکا نے وینزویلا کے ساحلی علاقے کے نزدیک روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 کو تحویل میں لینے کی کوشش کی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روسی پرچم بردار آئل ٹینکر وینزویلا سے یورپی ممالک کی جانب سفر کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے امریکی حکام نے کارروائی شروع کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اپنے تیل بردار جہاز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آبدوز سمیت اضافی بحری جہاز اس علاقے کی جانب روانہ کر دیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے وینزویلا پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چین، روس، ایران اور کیوبا سے تعلق رکھنے والے خفیہ اہلکاروں کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کی عبوری حکومت 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button