
لاہور پریس کلب صحافی کالونی فیز ٹو کے قیام میں سب سے اہم سنگ میل طے کر لیا گیا۔
یکم۔جنوری 2026 کو فیز ٹو ممبران اور دیگر صحافیوں کو فیز ٹو کے لئے ٹھوکر ملتان روڈ پر واقع زمین کا وزٹ کرایا جائے گا جس کے لئے ممبران گیارہ بجے دن لاہور پریس کلب پہنچ جائیں۔
اس دورہ کے موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب محترمہ عظمی بخاری،سیکرٹری اطلاعات پنجاب،پنجاب جرنلسٹس ہاوسنگ فاونڈیشن اور روڈا کے ذمے داران موجود ہوں گے جو ممبران کو وزیر اطلاعات کی موجودگی میں فیز ٹو کی سائیٹ اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
صدر ارشد انصاری اور ممبران گورننگ باڈی نے فیز ٹو کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 کی گورننگ باڈی نے جو وعدے کئے وہ پورے کردیئے ہیں۔
صدر ارشد انصاری نے کہا کہ یکم جنوری کو ایک اہم مرحلہ مکمل ہونے جا رہا ہے اور وہ مخالفین جو فیز ٹو پر پروپیگنڈہ کر رہے تھے ان کو اپنے کام سے جواب دیں گے اور انہیں بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی سائٹ وزٹ پر آئیں اور فیز ٹو کے خواب کو حقیقت بنتا دیکھیں۔
صدر ارشد انصاری نے کہا کہ چھت سب کے لئے کا سلوگن انتخابات میں دیا تھا جس کے لئے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے اس کے لئے پریس کلب ممبران خاص طور پر فیز ٹو کے ممبران آئیں اور اپنی آنکھوں سے اپنے خواب کی تکمیل کا پہلا مرحلہ دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اس بات پر قائم ہیں کہ صحافیوں سمیت ہر طبقے کو اپنی چھت اپنا گھر دینا ہے، فیز ٹو کے لئے وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی کے مشکور ہیں اور وزیر اطلاعات پنجاب کا مثبت کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔
جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں فیز ٹو کے نام پر ووٹر نے جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس اعتمادپر موجودہ گورننگ باڈی صدر ارشد انصاری کی قیادت میں پورا اتر رہی ہے اور فیز ٹو صحافی کالونی کو پنجاب حکومت،جرنلسٹس ہاوسنگ فاونڈیشن اور روڈا کی کاوش سے سٹیٹ آف آرٹ ہاﺅسنگ کالونی بنائیں گے۔



