
کھیل
آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز منعقد کروانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔



