
ٹیکنالوجی
انسان مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات پر کیسے قابو پاسکتے ہیں؟
مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک ایسا تکنیکی تبدیلی کا مرحلہ پیش کرتی ہے، جو ماضی کی کسی بھی ایجاد سے مختلف ہے، جہاں دیگر اوزار صرف جسمانی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں، وہیں اے آئی انسان کی بنیادی خصوصیت (یعنی علم پیدا کرنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت) کے قابل مقابلہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے این آئی‘ اور ’چائنا ڈیلی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ طاقت اے آئی کو انفرادی شناخت، اقتصادی ڈھانچوں اور سماجی تنظیم کو گہرائی سے بدلنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
چنانچہ اس کے بے پناہ فوائد کے ساتھ ساتھ سنگین خطرات بھی ہیں، جن کے پیشِ نظر اس کے انتظام کے لیے ایک جامع اور عالمی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
کارکردگی اور حفاظت کے درمیان صرف سادہ مباحثہ ناکافی ہے، ہمیں اے آئی کی مختلف شکلوں، استعمال اور مستقبل کی ترقیات کو جامع طور پر دیکھنا ہوگا۔



